واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جب کہ 75 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مخلتف ریاستوں میں ہونے والی حالیہ شدید برف باری کے باعث 75 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے سے 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ کئی امریکی ریاستوں میں ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا
ہے۔
جنوبی امریکہ میں برفانی طوفان سے اب تک 15افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ریاست پنسلوانیا میں شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہو کر رہ گئی ہے۔ سیکڑوں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
شدید برف باری کے باعث اسکول، کالجز اور دفاتر میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔